
خلیج اردو
یو اے ای میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔ قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق ہوائیں ہلکی سے معتدل رفتار سے چلیں گی جو بعض اوقات تیز بھی ہو سکتی ہیں۔
درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، جہاں مجموعی حد 13 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گی، جبکہ ابو ظہبی اور دبئی میں کم سے کم 23 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق خلیج میں سمندر کی لہریں ہلکی سے معتدل جبکہ بعض اوقات طوفانی ہو سکتی ہیں، جبکہ بحیرہ عمان میں بھی لہریں معتدل رہیں گی۔
ماہرین کے مطابق ملک اس وقت کم دباؤ کے سسٹم کے زیر اثر ہے جس کے ساتھ بالائی فضا میں کمزور کم دباؤ بھی شامل ہے، یہی نظام موسم میں تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔
یہ موسمی صورتحال شہریوں کے لیے خوشگوار تبدیلی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی تقاضا کرتی ہے۔






