خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق، آج ملک میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گااور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
دھند کے لیے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این سی ایم نے ان علاقوں کا نقشہ شیئر کیا ہے جہاں آج دھند پڑنے کی امید ہے۔
آج رات اور جمعرات کی صبح تک موسم مرطوب رہے گا۔ ہلکی سے درمیانی ہوائیں چلیں گی جبکہ درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا۔
ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ دبئی میں زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔