خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان میں اب دبئی ، شارجہ ، امریکا ، لندن اور یورپ کے ٹکٹس پر کتنا ٹیکس بھرنا پڑے گا؟

خلیج اردو: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دبئی کے ٹکٹ میں 50ہزاراور شارجہ کے ٹکٹ پر 75ہزار کا ٹیکس لگا دیا گیا۔

تفصیلات۔
کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے منی بجٹ میں ٹیکسز کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے پی ڈی ایم حکومت کا سلوک شرمناک ہے

فواد چوہدری نے لکھا دبئی کے ٹکٹ میں 50ہزار اور شارجہ کے ٹکٹ پر75ہزار کا ٹیکس لگا دیا گیا، امریکا جانیوالے ڈھائی لاکھ اور لندن اوریورپ والے ڈیڑھ لاکھ تک ٹیکس بھریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا پاکستان میں رہنے والے اور اوورسیز سب اس حکومت سے تنگ ہیں۔

یاد رہے قومی اسمبلی میں سپلیمنٹری بل میں چند ترامیم کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق بیرون ملک سفر پر بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button