خلیج اردو: روس نے دنیا بھر کے 19 ممالک کے عوام کیلئے ویزے کی سہولت مزید آسان کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے ترکیہ سمیت 19 ممالک کے شہریوں کے لیے ہوٹل ریزرویشن کروانے کی صورت میں 6 ماہ تک ویزے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام گزشتہ سال سیاحوں کے داخلے میں 96 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھنے کے بعد روس کے آنے والے سیاحوں کی تعداد کو بڑھانے میں مدد کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
روسی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سہولت سے ترکیہ، سعودی عرب اور چین سمیت 19 ممالک کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق روس تقریباً 70 ممالک کے لیے اپنا ای ویزا پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ ای ویزا پروگرام کوویڈ19 کی وجہ سے روک دیا گیا تھا تاہم زیادہ تر مغربی ممالک اس نئی سہولت تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔