خلیج اردو: پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں 70کروڑ ڈالر کا بڑا ریلیف مل گیا، چین کے بینک نے پاکستان کا 70کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا۔
چین کے اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر مزید پستی میں جانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کے رول اوور سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں آئی ایم ایف نے بجلی،گیس نادہندگان سے ریکوری کے پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بجلی کے نقصانات پر فوری بہتری چاہتا ہے۔