خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی گئی۔ موسم میں خوشگوار تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل میٹ ڈیپارٹمنٹ این سی ایک کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آسمان پر بادل نمودار ہونگے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
تاہم ملک میں جزوی طور پر مطلع صاف سے ابرآلود رہے گا۔
خاص کر ساحلی علاقوں میں بتدریج درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ ہلکے سے درمیانے درجہ کی ہوائیں چلیں گی جس سے دن کے اوقات میں دھول اڑے گی۔
بحیرہ عرب اور بحیرہ اومان میں سمندر کا بہاؤ درمیانے سے ناہموار ہوگا۔
Source: Khaleej Times