خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے لیے آنے والے افراد جلد ہی 5 سالہ سیاحتی ویزے کے لیے اپلائی کر پائیں گے۔ اور اس ویزے کے ذریعے 5 سال کے دوران متعدد بار یو اے ای میں داخل ہو پائیں گے۔
21 مارچ 2021 کو متحدہ عرب امارات کی کیبنیٹ کی جانب سے تمام ممالک کے لیے 5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔
اس 5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کے اجراء کی پالیسی کا اعلان یو اے ای کے نائب صدر و زیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا ہے۔
شیخ محمد نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس ویزے کی مںظوری کا مقصد یو اے ای کے بطور اکنامک کیپٹیل اسٹیٹس کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
ملٹی انٹری سیاحتی ویزا سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں:
- اس ویزے کا دورانیہ 5 سال ہوگا
- اس ویزے کے تحت متعدد بار یو اے ای میں داخل اور ایگزٹ کیا جا سکے گا
- اس ویزے کو حاصل کرنے کے لیے کسی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سیاح خود ہی اس ویزے کو اسپانسر کر سکیں گے۔
- اس ویزے کے تحت یو اے ای میں قیام کی زیادہ سے زیادہ حد 90 دن ہوگی۔ جو کہ مزید 90 دنوں کے لیے بڑھائی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس اعلان سے پہلے یو اے ای آنے والے سیاح صرف 90 دن یا 30 کا سیاحتی ویزا حاصل کر پاتے تھے۔ تاہم اب اس اعلان کے بعد سیاح 5 سالہ ملٹی انٹری ویزا حاصل کر پائیں گے۔
مزید برآں، کیبنیٹ میٹنگ کے دوران وریچوئل ویزےکے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ ایک سال کے لیے یو اے ای رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں۔
Source: Gulf News







