متحدہ عرب اماراتٹپس

واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) کی جانب سے کچھ ٹپس دیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جاتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سماجی رابطوں کا مسیجنر ہے۔ لہذا اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہیکرز اسے ہیک کر کے حساس معلومات چرانے کی کوشش کر تے ہیں۔

لہذا اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے تو یو اے ای حکام کی طرف سے بتائی گئی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:

  • اگر واٹس ایپ کاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے تو فوری طور پر واٹس ایپ کی ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم کو ایمیل کریں
  • ٹیکینکل سپورٹ کے لیے [email protected] پر ایمیل کریں
  • ایمیل میں درج کریں کہ میرا اکاؤنٹ چوری ہوگیا ہے برائے مہربانی اسے بند کر دیں
  • حکام کی جانب سے شہریوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں واٹس ایپ اپلیکیشن ان انسٹال کردیں اور دن میں کے کسی دوسرے وقت میں دوبارہ انسٹال کریں۔ مزید برآں، حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے ایپ کو ہر روز دوبارہ سے انسٹال کریں۔
  • مزید برآں، واٹس ایپ ہیک ہوجانے کی صورت میں دوستوں اور رشتہ داروں کو مطلع کر دیں اور انہیں درخواست کریں کہ آپ کے نمبر سے موصول ہونے والے میسجز کا جواب نہ دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button