خلیج اردو
ابوظہبی: موسم کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے سیاحتی مقامات پر پر رش اور کیمپنگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سرد موسم میں ابوظہبی دبئی اور دیگر عمارات کی کی خوبصورتی دیکھنے کا ایک الگ ہی مزہ آتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی کیمپنگ جنگ سیزن کا آغاز ہوجاتا ہے جس میں سیاح صحراؤں اور دیگر مقامات پر ٹینٹ لگا کر کمپینگ کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے سیاحت کے محمکے کی جانب سے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے صحراؤں میں لگژری ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بنائے گئے ہیں۔
محکمہ سیاحت نے رواں پیکنگ سیزن کے دوران ان سیاحوں کے لئے ایک خصوصی گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں میں مختلف سہولیات خصوصا ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
گائیڈ میں سیاحوں کو صحرا کے وسط میں بنائے گئے چار بہترین ریزوٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
1)عریبین نائٹ ویلج:یہ ریزوٹ الوتحبا ریجن کے ساتھ ہی واقع ہے۔اس ریزوٹ کو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ یہاں آنے والے سیاح نہ صرف صحرا کی خوبصورتی دیکھ سکیں بلکہ متحدہ عرب امارات کی ثقافت کو بھی جان سکیں۔اس ریزوٹ چار کس اقسام کی رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں جبکہ یہاں پر صہرا کے سفر کے لیے اونٹوں کی سواری اور موٹر بائیکس کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
2)قصر السراب ڈیزرٹ ریزوٹ: لیوا ریگستان میں قائم یہ ریزوٹ دلچسپ روایات میں گرا ہوا ایک ایک خوبصورت مقام ہے ہے۔اس ریزوٹ کے اردگرد کے مناظر انتہائی خوبصورت ہیں جبکہ یہاں پر شاندار رہائش کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی صحرائی سرگرمیوں کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جن میں گھوڑ سواری اور تیر انداز بھی شامل ہیں۔اس رضا کے قریب ایک واکنگ ٹریک بھی ہے جہاں پر متحدہ عرب امارات کے قدیم ثقافتی روایات کےآثار ملتے ہیں۔
3)الوطحبہ ریزوٹ: اس رمضان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے صحرا میں کلاسک عربی ماحول سجایا گیا ہو۔
اس رمضان میں بہترین رہائش گاہیں،ایک اسپا،اسٹیم رومز اور ترکی حمام موجود ہیں۔اس ریزوٹ میں 103 رومز اور ولاز ہیں جن کو قدیم عربی اسٹائل میں بنایا گیا ہے۔ابوظہبی شہر سے دور یہ مقام ذہنی سکون کے لیے ایک ایک موزوں جگہ ہے۔
4)تلال ریزوٹ العین: یہ ریزوٹ العین شہر کے مضافات میں واقع الریمہ صحرا میں قائم کیا گیا ہے۔یہ دیکھنے میں ایک کیمپ جیسا ہے جہاں پر ہر قسم کی اعلی سہولیات موجود ہیں۔اس ریزوٹ میں بند کمروں کی رہائش گاہوں کے بجاۓ ایک کھلا ماحول رکھا گیا ہے جس میں آنے والے صحرا سے براہ راست لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
صحراؤں میں کیمپنگ کرنے کے خواہشمند حضرات وزٹ ابوظہبی کی ویب سائیٹ پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times






