
خلیج اردو آن لائن:
اتوار کے روز ابوظہبی کے الباہیا نہر میں 7 میٹر لمبی وہیل شارک کی موجودگی کا پتہ چلنے کے بعد حکام کی جانب سے شہریوں کو نہر میں نہانے تیراکی اور مچھلیاں پکڑنے روک دیا گیا ہے۔
ابوظہبی کے محکمہ ماحولیات کی جانب سے رہائشیوں کو وہیل کو خوراک دینے یا اس کے قریب جانے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ابوظہبی کے محکمہ ماحولیات کی ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ” ہماری کم عمر وہیل شارک ایک ہفتے بعد الراہا میں واپس لوٹ آئی ہے۔ ہم گزشتہ چھ ماہ سے اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے اس کا وزن کچھ کم ہوا ہے۔ لہذا ہم نیشنل ایکویریم کے ساتھ اپنے ایم او یو کے تحت ہم شارک کو تب تک خوراک دے رہے جب تکہ وہ سمندر میں واپس نہیں چلی جاتی”۔
انہوں مزید بتایا کہ "ہم الباہیا میں نظر آنے والی 7 میٹر لمبی وہیل شارک کی بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ اور اگر آپ انہیں پانی میں دیکھ پائیں تو ان کے ساتھ تیراکی کرنے یا انہیں خوراک کھلانے کی کوشش سے باز رہیں”۔
مزید برآں، اس علاقے میں آنے والے افراد کو بھی وہیل شارک سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وہیل شارک اکثر ابوظہبی کے سمندر میں نظر آتی ہیں۔ اسی سال ستمبر میں محکمہ ماحولیات نے الراہا کینال میں دو وہیل مچھلیوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔
Source: Khaleej Times







