متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی، برطانیپہ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

خلیج اردو
27 جون 2021
لندن : برطانیہ کے وزیر صحت ماٹ ہانکوک نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے وہ اخلاقی طور پر وزارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

ملک میں وبائی مرض کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم بورنس جانسن کو ایک خط میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ان لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے اس وبائی مرض میں بے تحاشہ قربانیاں دیں ہیں۔ ان قربانیوں کا تقاضہ ہے کہ ہم ایماندار ہوں لیکن میں نے کرونا وائرس کیلئے بنے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔

بورس جانسن نے ہانکوک کے استعفیٰ سے متعلق کہا ہے اسے بہت افسوس ہے اور یقین ہے کہ ان کی خدمات قابل فخر ہیں۔

ابتدا میں وزیر اعظم اپنے ہیلتھ سیکرٹری کی جانب سے ان کے ایک رشتہ دار کی وفات پر ہونے والے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہی کا ساتھ دیا لیکن سوشل میڈیا پر معاملہ طول پکڑنے کے بعد اپوزیشن نے حکومت کو دہرا معیار اپنانے کا الزام دیا۔

مسٹر ہانکوک نے میڈیا رپورٹس اور اپوزیشن کے تنقید کے بعد خود سے استعفیٰ دینا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی انہیں اپنے ایک دوست کو ایک کنٹریکٹ دلانے کیلئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام دیا گیا ہے۔

ایک کمپنی جس میں وہ شیئرہولڈر ہیں ، کو کرونا سے متعلق ٹھیکہ دینے پر مسٹر ماٹ کو تنقید کا سامنا رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button