خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی گاڑی پر پیدا ہونے والی فاختائیں پر نکلنےکے بعد اپنے خاندان کے ساتھ اڑ گئیں۔
دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز ویڈیو کلپس کی ایک اور سیریز شیئر کی ہےجس میں فاختاوں کو شیخ محمد کی گاڑی پر گھونسلا بنانے اور پھر بچوں کی پیدائش کے بعد اڑ جانے کے مناظر کو دیکھایا گیا۔
یاد رہے کہ شیخ محمد نے اپنی مرسیڈیز ایس یو وی گاڑی پر پرندوں کی جانب سے گھونسلا بنائے جانے کے بعد گاڑی کے پاس جانے پر پابندی عائد کر دی تھی اور اسے استعمال کرنا بند کردیا تھا۔ اور پھر کچھ دن پہلے انہوں نے فاختہ کے بچوں کو گھونسلے سے باہر آنے کی ویڈیو بنائی تھی۔
جس کے بعد شیخ ہمدان نے انسٹاگرام پر ویڈیوز کی ایک سیریز شائع کی جس میں فاختہ کو بچوں کو کھانا کھلاتے اور بچوں کو بڑھے ہوتا دیکھایا گیا ہے۔
Video: Doves on Sheikh @HamdanMohammed's SUV take flight https://t.co/8LQEOQ3bG4
Since early August, Sheikh Hamdan had kept his vehicle parked and cordoned off. pic.twitter.com/k2Fev2epgR
— Khaleej Times (@khaleejtimes) September 1, 2020
تاہم فاختہ کے بچوں کے پر نکلنےکے بعد اب وہ تمام خاندان اڑ کر کہیں اور چلا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







