
خلیج اردو
05 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید نے اعلان کیا ہے کہ قومی دن کی تقریبات ہاٹا میں منائی جائین گی۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ زید بن محمد النہیان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے اور ایک متائثرکن ویڈیو شیئر کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں شیخ محمد نے بتایا کہ ہاٹا ہمارے ملک کے تمام حصوں سے ہماری ثقافت اور شناخت کی نمائندگی کرتا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ملک بھر میں ہم امید، اعتماد اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے عزائم کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے اگلے 50 سالوں کیلئے ایک امید افزا مستقبل تشکیل دے رہے ہیں۔
من ربوع "حتا" ينطلق هذا العام احتفالنا الرسمي باليوم الوطني الخمسين..في كل زاوية غالية من زوايا الوطن تشع أفراحنا وتتجسد آمالنا وطموحاتنا للمضي بثقة وثبات نحو مستقبل أكثر ازدهاراً. pic.twitter.com/GYSZiLiedf
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) November 5, 2021
اس سے قبل پچاس ویں قومی دن کیلئے پچھلے مہینے تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا۔
Source : Khaleej times