
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات نے نیا آرڈر جاری کیا ہے جسکے مطابق امارات میں موجود افراد جن کے ویزے 1 مارچ کے بعد ختم ہوئے ہیں انکے ویزوں میں دسمبر تک توسیع ختم کردی گئی ہے ۔
نئے حکم نامے کے مطابق انٹری پرمٹ اور رہائشی ویزوں پر موجود افراد جن کے ویزے ختم ہے اپنے ویزوں میں تجدید کریں یا پھر جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔
جرمانے کا اطلاق 12 جولائی سے ہوگا ۔جن تارکین وطن کے آئی ڈی کارڈ ختم ہوئے ہیں انکی توسیع بھی ختم کردی گئی ہے ۔
نامے حکم نامے میں متحدہ عرب امارات کے باشندوں گلف کارپوریشن ممالک کے رہائشیوں اور امارات میں موجود افراد کو ویزے رینیول کے لئے تین مہینے کا وقت دیا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے ویزہ ہولڈر جو امارت سے باہر ہیں انکے لئے بھی حکم جاری ہوا ہے کہ چھ مہینے امارات سے باہر رہنے والے جلد اپنی واپسی کو ممکن بنائے ۔
متحدہ عرب امارات میں ناجائز طریقہ سے رہائش پذیر افراد پر جرمانے ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے اور 12 جولائی کے بعد جو افراد ویزہ رینیو نہیں کرتے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
Source: Gulf News







