خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کو دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئے 75 سال مکمل ہو گئے اور 14 اگست پاکستان نے اپا 76 واں یوم آزادی منایا۔
پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات اور یو اے ای میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح یو اے ای نے ادنیا کے سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستان کے جھنڈے کے رنگ سے رنگ دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان بھائی طچارے کی خاطر دبئی کا برج خلیفہ پاکستان کے جھنڈے کے رنگوں سے جگمگا اٹھا۔
برج خلیفہ اور نیچے فوارہ کے ارد گرد ہجوم کی پرجوش گرجوں کے درمیان جھنڈا اس طرح دکھایا جا سکتا ہے جیسے یہ بڑی عمارت کی سطح پر لہرایا جا رہا ہو۔
اتوار کی صبح دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں پاکستان کی 75 ویں آزادی کی سالگرہ منانے کے لیے سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، ملی نغمے اور اہم تقاریر کی گئیں۔
Source: Khaleej Times