متحدہ عرب امارات

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی بچپن کے پہلے اسکول ڈے کی ویڈیو وائرل

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیر کے روز دس لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کلاس رومز میں واپسی کے موقع پر دبئی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع، اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے اسکول کے پہلے دن کی یادیں تازہ کی گئیں۔

ویڈیو میں شیخ حمدان کے بچپن کی نایاب تصاویر شامل ہیں جن میں ان کے والد، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ لمحات بھی دکھائے گئے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ شیخ حمدان نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی اسکول کے پہلے دن کو یاد کرتے ہیں، اس وقت وہ بچپن میں تھے لیکن خواب بہت بڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علم روشنی ہے اور اسی سے قومیں ترقی کرتی ہیں، ہر نیا تعلیمی سال ایک نیا خواب لے کر آتا ہے اور ہم سب مل کر اپنے وطن کا مستقبل تعمیر کرتے ہیں۔ شیخ حمدان نے مزید کہا کہ علم سے ہم بلند ہوتے ہیں اور اقدار سے اپنی بنیادیں مضبوط کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button