
خلیج اردو
دبئی پولیس نے لاپرواہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 210 موٹربائیکس اور الیکٹرک اسکوٹرز ضبط کر لیے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی عوامی سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد کی گئی تاکہ ٹریفک سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ رکھا جائے۔
شرطة دبي تضبط 210 دراجات قام سائقوها بالقيادة بطريقة متهورة، وتحرر 270 مخالفة في تأكيد على ضرورة الالتزام بمعايير الأمن والسلامة المرورية.#السلامة_المرورية pic.twitter.com/EdqdgDRCTB
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) November 21, 2025
موٹربائیکس اور اسکوٹرز کی ضبطی کے علاوہ 271 ٹریفک خلاف ورزیاں بھی جاری کی گئیں۔ دبئی پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک الیکٹرک اسکوٹر ڈرائیور سڑک کی بائیں لین میں خطرناک انداز میں چل رہا ہے جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار گاڑیوں کو تیزی اور لاپرواہی سے اوور ٹیک کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق اس طرح کی حرکات سنگین ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتی ہیں، جن کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔







