عالمی خبریں

دبئی ایئرشو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، متعدد تکنیکی خرابیوں کی ابتدائی رپورٹس سامنے آگئیں

خلیج اردو
بھارت کے دعوے ایک بار پھر خاک میں مل گئے۔ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد دبئی ایئر شو کو روک دیا گیا۔ تیجس بھارت میں تیار کردہ ایک ہلکا ملٹی رول جنگی لڑاکا جہاز ہے جسے میراج اور مگ طیاروں کی جگہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

تیجس کریش کی ابتدائی رپورٹس میں ہائی جی منور کے دوران اسٹرکچرل فیلئر کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ وِنگ اسپار میں کریکنگ یا ڈیلامینیشن کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید رپورٹس کے مطابق ٹیل پلین یا ایلیویٹر میں اسٹرکچرل فیلئر سامنے آیا، اور کنٹرول سرفیس میں فلٹر یا ہنج ڈھیلا ہونے کے آثار بھی دیکھے گئے ہیں۔

فلائٹ کنٹرول سسٹم میں ممکنہ جام یا لنکیج بریک کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ہائیڈولک فیلئر سے کنٹرول رسپانس متاثر ہوا۔ انجن میں اچانک فیلئر یا سٹن اسپن کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، اور نیگیٹو جی کی صورتحال میں فیول اسٹارویشن کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے کا پروپیلر گورنر فیل ہونے سے آر پی ایم حد سے تجاوز کر گیا تھا۔ رن اَوے ٹرم کے باعث طیارہ نوز اپ اور ڈاؤن ہوا۔

ایلیورن یا ایلیویٹر بولٹ فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ غلط اسپیڈ یا ایٹیٹیوڈ ریڈنگ نے پائلٹ کو مس لیڈ کیا۔ آئل پریشر ڈراپ کے باعث ممکنہ انجن فلیم آؤٹ ہوا، جبکہ الیکٹریکل ڈوئل بس فیل ہونے سے FADEC بند ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ہائی اسپیڈ شاک اسٹال سے عدم استحکام پیدا ہوا اور کینوپی سیپریشن کے باعث طیارہ مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

Dubai Airshow: Indian Tejas fighter jet crashes due to suspected technical failures

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button