خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای پبلک پراسیکیوشن نے ایک ویڈیوں میں ایشیائی کمیونٹی کی بے عزتی کرنے والے 4 عرب باشندوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یو اے ای کی فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے چاروں عرب باشندوں سے تفتیش کے گئی جس کے بعد تحقیقات کےمکمل ہونے تک چاروں عرب باشندوں کو حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جس میں چار عرب باشندوں کو ایک ایشیائی کمیونٹی کا مذاق اڑاتے اور بے عزتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/wamnews/status/1352565780660023298?s=20
خیال رہے کہ یو اے ای کے قوانین کے مطابق یہ ویڈیو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے عوام اخلاق کی خلاف ورزی کرنے، جرائم اور دوسروں کی پرائیویسی پر حملے کے ذمرے میں آتی ہے۔
Source: Gulf News






