متحدہ عرب امارات

لندن میں یو اے ای کے صدر اور دبئی کے حکمران کی بچوں کے ساتھ خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خلیج اردو
لندن میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر و دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی بچوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

شیخ محمد بن راشد کو چند روز قبل لندن میں ایک معروف ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے اور شہریوں کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا گیا تھا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کے دورہ برطانیہ کے دوران دونوں رہنماؤں کی لندن میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ویڈیو میں شیخ محمد بن راشد کو شیخ محمد بن زاید کی کلائی تھامے ایک ہوٹل کی لابی میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اور خوشگوار انداز نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کی۔

ایک اور ویڈیو میں شیخ محمد بن زاید کو بچوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصویر بنواتے اور دیگر افراد سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔ وہ لوگوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے جبکہ مختلف مقامات پر شہریوں اور مداحوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

لندن میں پیش آنے والے یہ غیر رسمی لمحات سرکاری مصروفیات سے ہٹ کر دونوں رہنماؤں کے عوامی اور دوستانہ انداز کی جھلک پیش کرتے ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

شیخ محمد بن زاید اور شیخ محمد بن راشد متحدہ عرب امارات میں بھی عوام سے گھلنے ملنے اور شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے معروف ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button