خلیج اردو
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں میں درجہ حرارت میں چار حکمی اور اور غیر معمولی موسمی حالات کے باعث اس محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں او اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی سکتی ہیں جس کے باعث سمندر میں 10 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔راس الخیمہ کی پولیس نے شہریوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے اور تیز ہواؤں کے باعث ڈرائیونگ کے دوران بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق شہری زیر تعمیر عمارتوں سے بھی دور رہیں۔
متعدد علاقوں میں ریت کا طوفان اٹھنے کے خدشات کے باعث پولیس نے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو شاہراہوں پر ریت کے ٹیلوں سے بھی دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے متعدد مشرقی علاقوں کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔جن علاقوں کیلئے اورنج اکرٹ جاری کیا گیا ہے وہاں کہ رہائشیوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ان علاقوں میں موسمی حالات سنگین ہو سکتے ہیں۔