متحدہ عرب امارات

پاکستان کے ٹریک لیس ٹرامز، آئی فون 17 پرو میکس کا اعلان، یو اے ای میں شدید گرمی اور دیگر اہم خبریں

خلیج اردو
اس ہفتے خطے اور دنیا بھر میں کئی بڑی خبریں سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی پاکستان کی پہلی ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام چلانے کا اعلان کیا۔ ایپل نے آئی فون 17 پرو میکس کے ستمبر لانچ کی تیاری شروع کردی ہے۔

سعودی عرب کے علاقے القریینہ میں 50 ہزار سال قدیم نوادرات دریافت ہوئے جبکہ اسپیس ایکس کے اسٹارلنک نے اپنی ڈائریکٹ ٹو سیل سروس متعارف کرائی۔ دبئی کے برج خلیفہ پر پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم روشن کیا گیا۔

فلپائنی باکسر مینی پیکاؤ دوبارہ ڈبلیو بی سی رینکنگ میں نمبر ون پر آگئے۔ متحدہ عرب امارات میں 14 دن کے لیے شدید گرمی، دھول بھری آندھی اور نمی کی وارننگ جاری کی گئی۔ سعودی عرب نے مشترکہ رہائش کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا جبکہ دبئی کے علاقے نادالشبہ میں ایک شہری کی طرف سے شور شرابے پر معذرت کا منفرد انداز شہریوں کے دل جیت گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button