متحدہ عرب امارات

عید کے بعد شدید تھکن اور نیند کی کمی، ’عید کوما‘ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے، ماہرین نے اہم وجوہات اور احتیاطی تدابیر بتا دیں

خلیج اردو
خلیجی ممالک میں عیدالفطر کے بعد محسوس ہونے والی شدید تھکن اور غنودگی کو ’عید کوما‘ یا "غیبوبت العید” کہا جاتا ہے، جو رات گئے تک جاگنے، بھاری کھانوں اور رمضان کے بعد اچانک معمولات کی تبدیلی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صرف سستی نہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی دباؤ کی ایک حقیقی کیفیت ہے۔

ڈاکٹر رانیا زین الدین کے مطابق نیند کے بگڑے ہوئے نظام سے ہاضمے کے مسائل، وزن میں اضافہ، تھکن، بلڈ پریشر میں اضافہ اور توجہ کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی جسم کے میٹابولزم کو متاثر کرتی ہے اور میٹھے و چکنائی والی غذاؤں کی خواہش بڑھاتی ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر زارا احمد نے بتایا کہ مسلسل رات گئے تک جاگنے سے جسم کا قدرتی نظام (سرکیڈین ردھم) متاثر ہوتا ہے، جس سے ہارمونز میں عدم توازن، ذہنی دباؤ اور کمزور مدافعتی نظام جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں زیادہ دیر سونا مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا کرتا ہے، البتہ 20 سے 30 منٹ کی مختصر نیند فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

🔹 بچاؤ کے طریقے:

  • نیند کے اوقات کو آہستہ آہستہ معمول پر لائیں

  • روزانہ ایک ہی وقت پر جاگنے کی کوشش کریں

  • صبح کی دھوپ میں وقت گزاریں

  • رات کو بھاری کھانوں اور کیفین سے پرہیز کریں

  • سونے سے پہلے اسکرین ٹائم کم کریں

  • ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی اپنائیں

ماہرین کے مطابق چھوٹی مگر مسلسل تبدیلیوں سے ’عید کوما‘ سے بچنا ممکن ہے اور روزمرہ زندگی میں توانائی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button