متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: ایک شخص کی بے عزتی کرنے پر خاتون کو 15 ہزار جرمانے کی سزا

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایک عدالت کی جانب سے ایک خاتون کو ایک شخص کو بے شرم اور بے ادب کہنے پر 15 ہزار درہم کی جرمانے کی سزا سنا دی۔

یہ مقدمہ سب سے پہلے ابوظہبی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے سنا گیا تھا فیصلے میں خاتون کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، جس کے بعد خاتون نے ابوظہبی کی اپیلیٹ کورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جس کے فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے خاتون قصوروار قرار دیا اور اسے متاثرہ شخص کو 15 ہزار درہم ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ۔

مقدمے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مدعاعلیہ خاتون نے متاثرہ شخص کو ایک مال میں ‘بے شرم اور بے ادب’ کہا تھا۔ جس کے بعد اس شخص نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروادی۔ اس شکایت کے فیصلے میں ابوظہبی کی کریمنل کورٹ نے خاتون کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کو 1 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے۔

اس فیصلے کے بعد متاثرہ شخص نے سول عدالت میں کیس درج کرواتے ہوئے خاتون پر 1 لاکھ درہم ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

جس کا فیصلہ سناتے ہوئے سول عدالت نے مدعاعلیہ خاتون پر 15 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جو اسے متاثرہ شخص کو ادا کرنا تھا۔

سول کورٹ کے اس فیصلے کے بعد متاثرہ خاتون نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شکایت کنندہ نے اس کی بیٹی کو چھیڑ تھا اور اسے اپنا رابطہ نمبر میں دینے کی کوشش کی تھی۔

تاہم، نظر ثانی عدالت نے خاتون کی درخواست کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے سول عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button