متحدہ عرب امارات

فون پر بری خبر موصول ہونے کے بعد دبئی میں ایک خاتون نے گاڑی سمندر میں گرا دی

خاتون کار پارکنگ میں تھی جب اسے فون پر ایک بری خبر موصول ہوئی، اور غلطی سے بریک کے جگا ایکسلریٹر دبا دیا اور گاڑی سمندر میں جا گری.

 

دبئی پولیس کی امدادی ٹیموں نے الممزار بیچ میں حادثاتی طور پر سمندر میں گری گاڑی کو باہر نکال لیا۔

خاتون کار پارکنگ میں تھی جب اسے فون پر ایک بری خبر موصول ہوئی، اور غلطی سے بریک کے جگا ایکسلریٹر دبا دیا اور گاڑی سمندر میں جا گری.

دبئی پولیس میں میری ٹائم ریسکیو ڈویژن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل علی عبد اللہ القاسیب النقبی نے بتایا کہ 41 سالہ عرب خاتون کو کسی قسم کی چوٹ نہیں لگی ، کیونکہ وہ گاڑی سے سمندر کے پانی میں گرنے سے پہلے ہی گاڑی سے اتر گئی تھی ۔ خاتون نے کہا کہ وہ ساحل کے قریب اپنی گاڑی کھڑی کررہی تھی ، اور واقعہ توجہ نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا۔

جمعہ کے روز دبئی پولیس کو شام کے ساڑھے چار بجے واقعے کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی ، اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔ سمندر کے اندر 30 میٹر کی دوری پر جانے کے بعد انہوں نے گاڑی کو باہر کھینچ لیا۔

النقبی نے تمام گاڑی چلانے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کے ساتھ گاڑی چلائیں اور توجہ دیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button