خلیج اردو
نیویارک :نیویارک کے شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ٹرک ڈرائیور نے ٹرک راہ گیروں پر چڑھا دیا، واقعے میں8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بروکلین میں ففتھ ایونیو پر ٹرک ڈرائیور نے سڑک کنارے پیدل چلنے والوں سے ٹرک ٹکرایا اورپھر فرار ہوگیا۔
ٹرک ٹکرانے کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہیملٹن ایونیو اور ریڈ ہک میں کولمبیا اسٹریٹ پر 62 سالہ ٹرک ڈرائیور کو روک کر حراست میں لے لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں ملوث ملزم ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پیدا ہوا اور بعد ازاں امریکا میں مقیم ہوگیا، وہ کم از کم 10 سال سے نیویارک میں ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ۔
تحقیقات کے مطابق مشتبہ شخص نے 23 جنوری کو فلوریڈا میں ایک ٹرک کرائے پر لیا تھا اور ممکن ہے کہ وہ ٹرک میں ہی رہ رہا ہو۔