خلیج اردو
31 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات بھر میں شہریوں کو تین قسم کی ویکسین دی جارہی ہے۔ دبئی میں برطانوی ساخت کی ویکسین فائزر کے بعد چینی کمپنی کی ویکسین سینوفارم کی ویکسین بھی عوام کو دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے بتایا ہے کہ ویکسین دینے کا عمل اتوار سے شروع کیا گیا ہے۔
ویکسین ابتدائی طور پر تین مراکز میں دی جائے گی جن میں ناد الامار ، الطوار اور المنخول شامل ہیں ۔ دبئی کے رہائشی اور امراتی جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے ، وہ ویکسین لے سکتے ہیں۔
اس سے قبل دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو صرف فائزر بائیوٹیک ویکسین دی جارہی تھی تاہم پچھلے ہفتے اتھارٹی نے اعلان کیا کہ عالمی سطح پر ویکسین کی سپلائی متائثر ہونے کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ نئی اپوائنٹمنٹ کیلئے عوام کو نئی تاریخ دی جارہی ہے کیونکہ ویکسین کی سپلائی متائثر ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ پہلی خوراک لینے والوں کو متائثر ہونا پڑا ۔
ڈی ایچ اے کی ایک عہدیدار ڈاکٹر فریدہ الخواجہ کا کہنا ہے کہ سینوفارم ویکسین دینے کا فیصلہ عوام کی حفاظت کو ویقینی بنانے اور ویکسین کی رسد کو پورا کرنے کیلئے لیا گیا ہے۔ یہ خصوصی طور پر ان افراد کی حفاظت کیلئے لیا جانے والا فیصلہ ہے جن کی عمر زیادہ ہے۔
DHA announces that it will begin providing the Sinopharm #COVID19 vaccine to Emirati citizens and senior Dubai residents who are aged 60 and above, starting 31 January, 2021. pic.twitter.com/AmW39Umv9I
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) January 30, 2021
ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ سینوفارم ویکسین باقی عمر کے لوگوں کو بھی مستقبل میں دی جائے گی۔ دوسری طرف وزارت صحت و روک تھام نے ملک بھر میں سینوفارم ویکسین کی ایڈمنسٹریشن کا فیصؒہ کیا ہے۔
Source : Khaleej Times






