
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں مقیم فلپائنی ملازمین اب دبئی میں قائم نئے کنٹریکٹ ویری فکیشن سنٹر کے ذریعے اپنے ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کروا سکیں گے۔
نیا کنٹریکٹ ویری فکیشن سنٹر (CVC) دبئی کے علاقے وافی سٹی میں قائم دنیا کے سب سے بڑے ویزا ایپلیکیشن سنٹر میں قائم کیا گیا ہے، جہاں اوورسیز فلپائنو ورکرز آسانی سے آن لائن اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔
یہ سنٹرز دبئی اور ابو ظہبی میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں درخواست گزار آن لائن ادائیگی کے بعد ذاتی طور پر دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔ مائیگرنٹ ورکرز آفس کی جانب سے تصدیق مکمل ہونے کے بعد درخواست گزاروں کو ای میل کے ذریعے اوورسیز ایمپلائمنٹ سرٹیفکیٹ اور تصدیق شدہ کنٹریکٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
سنٹر کا افتتاح مائیگرنٹ ورکرز آفس اور VFS Global کے حکام نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس سہولت کا مقصد ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کے عمل کو آسان، تیز اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے، تاکہ بیرونِ ملک فلپائنی ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔






