Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

گھوڑوں پر سفر حج، ہسپانوی عازمین کا قافلہ شام پہنچ گیا

خلیج اردو
دمشق:گھڑ سوار ہسپانوی عازمین حج کا قافلہ ترکیہ سے شام میں داخل ہو گیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شامی سرحد پر مقامی افراد کی بڑی تعداد نے قافلے کو خوش آمدید کہا، اور روایتی نغمے گائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ عازمین سعودی عرب کی جانب روانہ ہوں گے، اور ان کا یہ سفر آبا و اجداد کی اس تاریخی روایت کو زندہ کرنے کی کوشش ہے جو صدیوں قبل شام کے راستے حج کے لیے جایا کرتے تھے

۔ ایک مراکشی نژاد عازم حج نے بتایا کہ اس سفر کا سن کر وہ بھی گھوڑے پر سوار ہو کر اس کاروان میں شامل ہو گئے۔

عازمین کا کہنا تھا کہ وہ اس سفر کو روحانی اور ثقافتی تجربہ تصور کرتے ہیں، اور انہیں شامی عوام کی محبت نے بے حد متاثر کیا۔

یہ قافلہ حج کی ایک منفرد اور تاریخی مثال بن گیا ہے جو ماضی کی روحانی روایات کو حال میں زندہ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button