خلیج اردو
یروشلم :فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک چھاپے کے دوران چھ فلسطینیوں کوقتل جبکہ 11 کو زخمی کر دیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہیں ۔
عینی شاہدین نےمیڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں فوجی گاڑیوں کے ایک قطار پر ہیلی کاپٹر شہر میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی گاؤں حوارا کے قریب ایک غیر قانونی بستی سے دو بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے فلسطینیوں میں سے ایک کا ہاتھ تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ فوجیوں نے اس بندوق بردار کو "ختم” کر دیا ہے جس نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں دو اسرائیلی آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کو نابلس کے جنوب میں ایک اور پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایک اور چھاپہ بھی مارا گیا۔
فوج نے پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئی اور تین افراد کو گرفتار کر لیا جن میں جینن میں ہلاک ہونے والے 49 سالہ شخص کے دو بیٹوں بھی شامل ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے منگل کے روز جنین میں راکٹوں کے استعمال کو "ہمہ گیر جنگ” کا عمل قرار دیا۔
ابو رودینہ نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ "اس خطرناک اضافے کی ذمہ دار ہے جس سے حالات کو مزید بگاڑ دینے اور استحکام کی بحالی کی تمام کوششوں کو تباہ کرنے کا خطرہ ہے”۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے راتوں رات دونوں فریقوں سے مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کے مطالبہ کیا ہے ۔