خلیج اردو
روم :اطالوی ایئرفورس کے دو تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
روم کے شمال مغرب میں تربیتی مشق جاری تھی جس میں دونوں پائلٹس یو-208 تربیتی طیارے اڑا رہے تھے۔
ایئرفورس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہازوں میں تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
یو-208 ایک انجن سے اڑنے والا طیارہ ہے جس میں پائلٹ سمیت 4 مسافروں کی گنجائش ہے اور اس کی تیز ترین رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ منگل کو اطالوی فضائیہ کے دو طیارے درمیانی ہوا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس سے دونوں پائلٹ روم کے شمال مغرب میں تربیتی مشقوں کے دوران ہلاک ہو گئے۔
وزیراعظم نے پائلٹس کے اہل خانہ اور فضائیہ کے ارکان سے تعزیت کا اظہار کیا۔