عالمی خبریں

ترکیہ میں زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی ،فٹبال میچ میں کھلونوں کی بارش

خلیج اردو

ترکیہ : استنبول کے وڈافون اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بچوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے بڑی تعداد میں کھلونوںکی گراؤنڈ میں بارش برسا دی ۔

 

ترکیہ میڈیا کے مطابق استنبول کے وڈافون اسٹیڈیم میں ترک سپر لیگ میں ترک فٹبال کلب بیسکتس اور انٹالیاسپور کے درمیان ہونے والے میچ جس کا اختتام زیرو ،زیرو سے ہوا، اسے 4 منٹ اور 17 سیکنڈ کے بعد روک دیا گیا تاکہ شائقین زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے سافٹ ٹوائز عطیہ کرسکیں۔

 

استنبول کے فٹبال گراؤنڈ سےجاری ویڈیو میں میچ کے دوران تمام شائقین کو ایک ساتھ زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونوں کا عطیہ دیتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کی صبح کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button