عالمی خبریں

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور،قرارداد کے حق میں 87 ، مخالفت میں 26 ووٹ کاسٹ ہوئے، 53 ممالک غیرجانبدار رہے

نیویارک:فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضےکے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 53 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے حق میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک نے ووٹ دیے جب کہ اسرائیل، امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ بھارت، فرانس اور جاپان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہےکہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کی گئی ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے، آبادکاری اور یلغار سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی پر قانونی رائے دی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button