خلیج اردو
یروشلم:فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ایتمار بن گویر نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عبرانی اخبار "ہارٹز” نے اپنی ایک خبرکے مطابق بین گویر کا یہ فیصلہ 1948 کی سرزمین کے قصبے عارہ میں منعقد ہونے والی تقاریب میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے متعلق آیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقاریب اسرائیلی جیل میں 40 سال گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی آزادی کا جشن منانے کے لیے منعقد کی جارہی ہیں۔