خلیج اردو
بھارت : پولیس کے مطابق لال بھاؤگ علاقے میں ایک 53 سالہ خاتون کی بوسیدہ لاش پلاسٹک کے تھیلے سے برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوفی خاتون کی 22 سالہ بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی سی پی پروین منڈھے نے کہا کہ واقعے پر متوفی کی بیٹی کو تحوایل میں لے لیا ہے ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے پر فی الحال تفتیش جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔