خلیج اردو
انڈونیشیا:انڈونیشیا کے ریجن پاپوا میں علیحدگی پسندوں نے نیوزی لینڈ کے پائلٹ کو یرغمال بنالیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسندوں کی جانب سے پہاڑی علاقے میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد پائلٹ کو یرغمال بنا لیا گیا۔
طیارے میں سوار پانچ مسافروں کو مقامی ہونے پر چھوڑدیا گیا ۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے مطابق سفارت خانہ معاملے کو دیکھ رہا ہے، انڈونیشیا کی مقامی ائیر کا چھوٹا طیارہ مسافروں کو اتارنے کے بعد واپس آنا تھا۔
انڈونیشین حکامکے مطابق پائلٹ کی بازیابی کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم تعینات کی جا رہی ہے۔
علیحدگی پسندوں کے مطابق پائلٹ محفوظ ہے لیکن جب تک مغربی پاپوا کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا جاتا پائلٹ کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وسائل سے مالا مال انڈونیشیا کے دور مشرقی صوبے 1969 میں اقوام متحدہ کی جانب سے متنازعہ طور پر ووٹ کے ذریعے انڈونیشیا میں ضم کرنے کے بعد سے نچلی سطح کی علیحدگی پسند تحریکوں کا میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔۔۔