عالمی خبریں

چین نے ایک ماہ کے دوران کورونا سے 60 ہزار افراد ہلاک کی لسٹ جاری کردی

 

خلیج اردو

 

بیجنگ :چین حکام نے کورونا وائرس کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں 1 ماہ کے دوران تقریباً 60 ہزار افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں چین کے بیورو آف میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ جیاویا ہوئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا شدید بیمار افراد میں اکثریت بزرگوں کی ہے۔

جیاویا ہوئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں 8 دسمبر 2022ء سے 12 جنوری 2023ء کے دوران کورونا وائرس سے 59 ہزار 938 افراد جان کی بازی ہار گئے، تاہم ملک میں کورونا زدہ افراد کے ہسپتال میں داخلے کی تعداد اب کم ہو گئی ہے۔

چینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کورونا اموات کا اندازہ لگانے کا چین کا معیار دیگر بڑے ممالک کے معیار کے مطابق ہے، حکومت کیا جانب سے کورونا کے خطرات کے شکار افراد کیلئے مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کو مضبوط کریں گے جبکہ دیہی علاقوں میں ادویات، طبی آلات اور عملے کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button