عالمی خبریں

ایتھوپیا میں خشک سالی, غذآئی بحران سے دو چار

خلیج اردو

 

ایتھوپیا :ایتھوپیا کو خشک سالی کی وجہ سے دنیا کے سب سے شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

 

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ملک میں 3.9 ملین بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

 

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ناکافی بارش خوراک کے بحران کا سبب بننے والے ایتھوپیا کو دنیا میں خوراک کے شدید ترین بحران کا سامنا ہے۔

 

ایتھوپیا میں 5 سیزنز میں ناکافی بارشیں ہوئیں اور مجموعی طور پر 12 ملین افراد کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے اور ، اس بات پر زور دیا گیا کہ 40 لاکھ سے زائد فارم جانوروں کی تلفی نے خوراک کے بحران میں اضافہ کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ میں خشک سالی 1981 کے بعد سب سے زیادہ شدید سطح پر ہے اور 13 ملین سے زائد افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button