عالمی خبریں

کرپشن کا الزام، سعودی ادارے نزاہا نے 142 افراد کو حراست میں لے لیا

 

 

خلیج اردو

 

سعودی :سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی ’نزاہا‘ نے گزشتہ روز 142 سرکاری افسران کو کرپشن الزامات پر گرفتار کرلیا ہے ۔

 

حکام نے پچھلے مہینے 2 ہزار 364 معائنے کیے تھے، تحقیقات کے بعد 307 افراد کے خلاف الزامات لگائے گئے جن میں سے 142 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

یہ گرفتاریاں کرپشن، رشوت ستانی، اختیارات کے غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات کے تحت کی گئی ہیں۔

 

اینٹی کرپشن کے مطابق افسران متعدد وزارتوں میں کام کر رہے تھے، ان میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، نیشنل گارڈ، وزارت توانائی، وزارت قانون اور میونسپل اینڈ ہاؤسنگ کی وزارت شامل ہے۔

 

بڑے پیمانے پر حراست میں لیے گئے افراد میں محکمہ تعلیم، صحت، ماحولیات، پانی اور زراعت، زکوٰۃ، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی یہاں تک کے نزاہا کے اپنے افسران اور ملازمین شامل ہیں۔

 

اینٹی کرپشن اتھارٹی نے بتایا کہ تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

 

  • یاد رہے کہ نزاہا 2011 میں قائم کی گئی تھی، یہ ادارہ ہر مہینے تفتیش کیے گئے کیسز کی رپورٹ پیش کرتا ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button