عالمی خبریں

ہم اسرائیل کی دھمکیوں سے متاثر نہیں ہورہے، ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے،ایران

خلیج اردو
تہران: ایران کا اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کا اعلان ، ترجمان ایرانی دفترخارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی دھمکیوں سے سروکار نہیں،جوہری معاہدہ پر یورپ سے مذاکرات جاری ہیں،ایرانی معاملات میں مداخلت کرکے ہم پر دباؤ ڈالنے کا مغربی خیال بالکل غلط ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے یورپ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب تک جاری ہے۔

مغرب اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں مداخلت کر کے مذاکرات میں تہران پر دباؤ ڈال سکتا ہے تو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مغرب کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جوڑ توڑ سے گریز کریں اور مذاکرات اور معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔

ایران جوہری مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ہماری تیاری ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button