خلیج اردو
ریاض: پرتگال فٹ بال کے کپتان کرسٹیانورونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ چکے ہیں۔سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد سٹائیکر اپنی نئی ٹیم کے جھنڈے کی نمائنش کریں گے۔ نے میں شمولیت اعلان کیا ہے کہ وہ آج اپنی نئی ٹیم کے نئےجھنڈے کی نمائش کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق پرتگالی کپتان گولڈن شو مین کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے سعودی عرب کے درالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔
رونالڈو کے سعودی عرب پہنچے پر ائر پورٹ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اور سڑکوں پر خوش آمدید رونالڈو کے بل بورڈز آویزان کیے گئے تھے ، قبل ازیں رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہیلودوستو، جلد ہی ملیں گے اور النصرکلب کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے مداحوں سے ریاض کے مرسول پارک پر نظر رکھنے کی اپیل کی تھی۔