پاکستانی خبریں

پاکستان میں توانائی بچت پروگرام،وزیر اعظم ہاؤس میں کابینہ اجلاس کیلئے لائٹیں بجھاکر سورج کی روشنی کا سہارا لیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپنی نوعیت کا پہلا کابینہ کا اجلاس مکمل طور پر سورج کی روشنی میں ہوا۔ کابینہ نے توانائی بچت پلان کے نفاذ کی منظوری دے دی،،، جو فوری طور پر پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا نے میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے بند کی جائیں گی،،، جبکہ شادی ہال رات 10بجے بند کئے جائیں گے،،، جس سے 62ارب روپے کی بچت ہوگی، خواجہ آصف نے بتایا کہ پلان کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی عادتوں میں تبدیلی لائیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پرانے بلب کی تیاری پر یکم فروری اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تیاری پر یکم جولائی سے پابندی ہوگی،،، اس اقدام سے 15ارب روپے بچائے جاسکیں گے،،، جبکہ الیکٹرک بائیک کے استعمال سے سالانہ 3ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ توانائی بچت سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ جبکہ ورک فرام ہوم کرنے کی تجویز پر کمیٹی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں تیس فیصد کمی لائے جائے گی، منصوبے سے سالانہ باسٹھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔

کابینہ نے بلڈپریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی 20ادویہ کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی بھی منظوری دے دی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button