عالمی خبریں

سمندری طوفان فلپائن سے ٹکرا گیا ، 10 لاکھ افراد کا انخلا

خلیج اردو – گونی نامی سمندری طوفان بیکل ریجن سے ٹکرا گیا ہے  جس کے بعد حکام نے سیلاب اور تباہ کن آندھی کے خطرے کے  خدشے کے سبب دس لاکھ کے قریب افراد کو علاقے سے نکال لیا ہیں ۔

رواں سال اس طوفان ک فلپائن میں آنے والا سب سے شدید طوفان کہا جا رہا ہے

بتایاگیا ہے کہ گونی طوفان کے متوقع راستے میں آنے والے علاقوں میں 3.1 کروڑ افراد بستے ہیں۔ ان علاقوں میں دارالحکومت منیلا بھی شامل ہے جہاں کا ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ جزیرہ لوزون کے جنوب مشرقی حصے اور کیٹانڈوانس جزیرے میں شدید آندھیوں کے چلنے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ طوفان کے سبب سمندر کی سطح تین میٹر تک پہنچ سکتی ہے جو آندھی کے ساتھ الم ناک نقصانات اور تباہی کا باعث بن سکتی ہیں

گونی طوفان سے ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں مولاف طوفان کا گزر ہوا تھا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button