عالمی خبریں

بھارت میں حوس کے پجاریوں نے ایک مرتبہ پھر 17 سالہ لڑکی کو 22 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

خلیج اردو
15 اکتوبر 2020
کٹیک: بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک سترہ سالہ لڑکی کو 22 دن تک مسلسل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے لڑکی بازیاب کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایک لڑکی گھر میں ناراض ہوکر گھر سے بھاگی اور جب وہ گھر واپسی کیلئے بس کا انتظار کررہی تھی تو ایک شخص نے انہیں لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ جب خاتون اس کے ساتھ بیٹھ گئی تو وہ اسے ٹرتول لے جانے کے بجائے اسے گیٹروتپٹانہ گاؤں لے گیا جہاں انہیں ایک پولٹری فارم سے متصل ایک کمرے میں بند کیا گیا۔

لڑکی کی جانب سے چائلڈ ویلفئر کمیٹی کو دیئے گئے بیان کے مطابق اس شخص نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کا دوست بھی زبردستی گھناؤنی حرکت کرتا رہا اور یہ عمل 22 دنوں تک جاری رہا۔

علاقہ مکین کو شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور جب پولیس کی جانب سے اس فارم پر چھاپہ مارا گیا تو لڑکی کو بازیاب کیا گیا۔ کٹیک کے ڈپٹی کمشنر پولیس تراتیک سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کے دوست کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لڑکی کو بعد میں ضلع کے چائلڈ ویلفئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جہان بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں دارلامان بھیج دیا گیا۔

پولیس نے انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 376 ٹو سی اور 376 ٹو جی اور سیکشن 34 کے تحت متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مختلف سیاسی رہنماؤں نے اوڈیشہ سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے۔

Source : NDTV

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button