عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 43 فلسطینی شہید، پانی و خوراک کا سنگین بحران

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ اور جبالیہ میں بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 43 افراد کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی محاصرے کو دو ماہ مکمل ہو چکے ہیں، جس کے باعث پینے کا پانی ختم جبکہ غذائی بحران انتہائی سنگین ہو چکا ہے۔

حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں قحط سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ آئرلینڈ، آسٹریا سمیت کئی ممالک نے اسرائیل کی طرف سے جاری ناکہ بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اور ادویات کی بندش کو کھلی جنگی جرم قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button