عالمی خبریں

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کی فلم ’’ٹرننگ پوائنٹ: دی بم اینڈ دی کولڈ وار‘‘ ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کی تاریخی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بم اینڈ دی کولڈ وار” کو ایمی ایوارڈ کی بہترین تاریخی ڈاکیومنٹری کیٹیگری میں نامزد کر لیا گیا ہے۔ یہ محمد علی نقوی کی چوتھی ایمی نامزدگی ہے، جو ان کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

علی نقوی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ کبھی ہلکا نہیں لیتے۔ ان کی فلم عالمی سیاست، جوہری ہتھیاروں اور سرد جنگ کے تناظر میں اہم سوالات اٹھاتی ہے اور ایک منفرد بیانیہ پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button