
خلیج اردو
تھائی لینڈ: باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک اور میدان مار لیا۔ پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ میں بھارتی حریف ترجوت سنگھ کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے دی۔
شہیر آفریدی کی شاندار کارکردگی نے انہیں دنیا کے 50 بہترین باکسرز کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ فتح نہ صرف کھیل کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اظہار ہے بلکہ نوجوان باکسرز کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔





