عالمی خبریں

ایئر انڈیا کو پاکستانی فضائی حدود کی پابندی سے 60 کروڑ ڈالر کا نقصان، حکومت سے امداد کی درخواست

خلیج اردو
نئی دہلی: ایئر انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے سالانہ بنیادوں پر تقریباً 60 کروڑ ڈالر کے اضافی اخراجات کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مالی امداد کی درخواست کر دی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کی جانب سے سول ایوی ایشن کی وزارت کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ فضائی پابندی ایک سال جاری رہی تو کمپنی کو 50 ارب بھارتی روپے (تقریباً 591 ملین ڈالر) کا نقصان ہو سکتا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتے کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں، جس کے بعد بھارتی ایئرلائنز طویل پروازوں اور مہنگے ایندھن کے اخراجات سے دوچار ہیں۔

ایئر انڈیا نے 27 اپریل کو وزارت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایک ایسا "سبسڈی ماڈل” تشکیل دے جو اس مالی نقصان کی تلافی کر سکے، تاکہ قومی ایئرلائن کو بحران سے نکالا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button