عالمی خبریں

سعودی عرب نے یو اے ای آنے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سے یو اے ای آںے والی پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کے کچھ ہی دنوں بعد کیا گیا ہے

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کی جانب سے 2 ستمبر بروز بدھ اعلان کیا گیا کہ  تمام ممالک سے یو اے ای جانے والی اور یو اے ای سے آںے والی پروازیں سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم قیاس کیا جا رہا کہ اس اجازت کا مقصد یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان پیس ڈیل کے بعد اسرائیلی پروازوں کو یو اے ای کے لیے سعودی ایئر سپیس استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید برآں، یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سے یو اے ای آںے والی پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کے کچھ ہی دنوں بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں کے آنے جانے کے لیے سعودی عرب کے اوپر سے گزرنا ہوگا۔ اور ان دو ممالک کے درمیان سفر کے لیے پروازوں کو تجارتی طور پر فائدہ مند روٹ بھی سعودی ایئر سپیس ہے۔

تاہم اس اعلان میں سعودی حریف ایران اور قطر کا ذکر نہیں کیا گیا۔

سعودیہ کی سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ "اقدام یو اے ای کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد اٹھایا گیا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button