
خلیج اردو
غزہ: فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور تقریباً 200 زخمی ہو گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 22 بچے اور متعدد خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے، جسے انہوں نے "جنگ بندی معاہدے کی واضح اور کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔
ترجمان نے موجودہ صورتحال کو "تباہ کن اور خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقوں میں لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 30 عسکری کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا۔







